پشاور،جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا قا ئم کر دہ ورکنگ گروپ لو کل گورنمنٹ کااجلاس

بدھ 24 دسمبر 2014 21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کا قا ئم کر دہ ورکنگ گروپ برائے لو کل گورنمنٹ کااجلاس سا بقہ ضلع ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل کی صدارت میں پشاور میں ہو ا جس میں الیکشن کمیشن ا،ٓف پاکستان سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے جلد از جلد انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں اور عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی دیگر شرکاء میں کمیٹی کے ممبران ایم این اے صاحبزادہ یعقوب خان ، سابق ایم این اے محمد عثمان ایڈوکیٹ ،غلام مصطفی ایڈوکیٹ ، حاجی سردار خان ، عبد الرزاق عباسی ، محمد رسول خان ، حاجی انوار الاسلام ،اعزاز الملک اور ناصر خان شامل تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت اپریل میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور اب یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور بلدیاتی انتخابات کرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانا آئین کا تقاضا ہے اور موجودہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے جماعت اسلامی کی پہلی ترجیح پاکستان تحریک انصاف ہو گی اور اپنے اتحادیوں سے مل کر پورے صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ڈاکٹر اقبال خلیل نے کہا کہ جماعت اسلامی صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے اور ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواران کی نامزدگی کا عمل مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جماعت اسلامی نے پورے پاکستان میں ضلع ، تحصیل اور یونین کونسل ناظمین کی نشستیں جیتی ہیں ا اوراپنی بہترین منیجمنٹ سکلز سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ جماعت اسلامی ہی کرپشن سے پاک بلدیاتی خدمات فراہم کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جیتنے کیلئے تحصیل اور ضلع کی سطح پر بڑے بڑے ورکرز کنونشن منعقد کئے جائیں گے اور بلدیاتی انتخابات میں صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کریں گے۔اجلاس میں دیگر ممبران نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :