صوبہ میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے اقدامات کومزید موثراورسیکورٹی انتظامات کومزید سخت بنایاجائے گا،میر سرفراز بگٹی،

دہشت گردعناصر کے خلاف بھرپورکاروائی کی جائے گی ،صوبائی وزیر داخلہ

بدھ 24 دسمبر 2014 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)رکن صوبائی اسمبلی منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بی آر ایس پی اور یونیسف کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسف کی مالی معاونت اور بی آر ایس پی کے تعاون سے بعنوان Project inseption Orientation work سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بی آر ایس پی کے چیف نادر گل بڑیچ، یونیسف کے نمائندوں، لوکل گورنمنٹ اور پی ایچ ای کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

رکن صوبائی اسمبلی منظور احمد کاکڑ نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیسف اور بی آر ایس پی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں عرصہ دراز سے متعدد پروجیکٹس شروع کئے جو قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے یونیسف اور بی آر ایس پی نے کچلاک یونین کونسل میں جو پروجیکٹ شروع کئے ہیں ان سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل کر کام کریں اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ان کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ان غیرسرکاری تنظیموں نے جو پروجیکٹ شروع کئے ان سے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ اور پی ایچ ای کے نمائندوں نے کہا کہ ہم یونیسف اور بی آر ایس پی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور ہم مل کر ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے تاکہ عوام ان سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اور ان مسائل حل ہوں۔