Live Updates

بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ،عندلیب عباس،

بجلی اور گیس کی بندش سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ،سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی پنجاب

بدھ 24 دسمبر 2014 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ،بجلی اور گیس کی بندش سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ، بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ،ظلم کی انتہاء ہ کہ عالمی سطح پر قیمتیں گرنے کے باوجود گیس اور بجلی قیمت پاکستان میں زیادہ وصول کی جارہی ہے، انہوں نے کہاکہ یکم جنوری سے گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود قیمتیں آئی ایم ایف کے حکم پر بڑھائی جا رہی ہیں ، عوام کوایم او یو ز نہیں چاہئیں بلکہ بجلی اور گیس چاہئے ، انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں انتہائی نچلی درجے پر آچکی ہیں لیکن حکومت نے وعدے کے باوجود بجلی کی قیمتیں کم نہیں کیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی میں کوئی کمی واقعہ نہیں ہوئی ، غریب عوام مسائل کے بوجھ تلے دبی جا رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ ایل پی جی مافیا نے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے ، حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،حکمران ہوش کے ناخن لیں اورعوام کو ریلیف دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں، بجلی اور گیس کی قیمتیں فوری کم کی جائیں اور ان میں ہونے والا ظالمانہ اضافہ فور ی واپس لیا جائے ، بجلی اورگیس کے بحران پر قابو پایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات