لاہور، شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر تباہ

بدھ 24 دسمبر 2014 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے حادثہ میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الصبح شیرا کوٹ کے علاقے میں قائم پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور تھوڑی دیر میں آگ نے پورے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

فیکٹری میں موجود کیمیکل اور آتش گیر مادہ کے باعث ساری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلہ دور دور تک دکھائی دے رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پنجاب ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے آگ بجھانے کے عملہ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ماہرین کے مطابق بند روڈ پر قائم یعقوب نامی شخص کی پلاسٹک دانہ بنانے کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔ غالب امکان ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے

متعلقہ عنوان :