مقتدر طبقہ نہیں عوام کا اتحاد قائد اعظم ، کے پاکستان کو بچائے گا،ڈاکٹر طاہر القادری،

ووٹ کا تقدس پامال نہ ہوتاتو آج پاکستان میں غربت ،جہالت اور انتہا پسندی نہ ہوتی ، قائد اعظم ، ایک ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں ہر طبقہ کو برابر حقوق میسر ہوں ، قائد اعظم ، کے یوم پیدائش پر پیغام

بدھ 24 دسمبر 2014 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقتدر طبقہ نہیں عوام کا اتحاد قائد اعظم  کے پاکستان کو بچائے گا۔ووٹ کا تقدس پامال نہ ہوتاتو آج پاکستان میں غربت ،جہالت اور انتہا پسندی نہ ہوتی، قائد اعظم  ایک ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں ہر طبقہ کو برابر حقوق میسر ہوں ،ہر ایک کو آزادی اظہار کا حق حاصل ہو اور ہر شہری کی شناخت صرف پاکستانی ہو،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم  کا نام لے کر اقتدار میں آنے والوں نے ریاستی طاقت کو غریب عوام کے حالات بدلنے کی بجائے اپنے حالات بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک طبقہ بالادست اور ایک زیر دست کے طور پر سامنے آیا ۔

(جاری ہے)

آج کا پاکستان ظالموں اور مظلوموں کے درمیان،قاتلوں اور مقتولوں کے درمیان بٹا ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا قائداعظم  کی سیاسی فکر پر مکمل یقین ہے ،آج بھی قائد اعظم کی فکر کو اپنا لیا جائے تو ہم بحرانوں سے عہدہ برآ ہو سکتے ہیں،دریں اثناء معروف مذہبی سکالر سیدہ خانم طیبہ بخاری کی قیادت میں ایک وفد نے ہیوسٹن امریکہ میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، اس موقع پرطیبہ بخاری نے ملک کے ابتر حالات خصوصاً دہشتگردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور آپریشن ضرب عضب کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا دائرہ ملک بھر تک بڑھا دینا چاہیے، طیبہ بخاری نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی و تحقیقی کاوش بالخصوص ان کے 14نکات اور 6سو صفحات پر مشتمل تاریخی فتویٰ کو بے حد سراہا اور کہا کہ اس وقت پاکستان کے عوام کو متحد ہو کر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے طیبہ بخاری اور تیمارداری کیلئے ان کے ہمراہ آنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :