لاہور، سانحہ پشاور، ہمیں بھی تحفظ دیا جائے ، ناظم امور عامہ ربوہ سلیم الدین کاحکومت پنجاب کو خط

بدھ 24 دسمبر 2014 21:00

لاہور، سانحہ پشاور، ہمیں بھی تحفظ دیا جائے ، ناظم امور عامہ ربوہ سلیم ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے اقلیتی جماعتوں سے وابستہ افراد نے حکومت پنجاب سے اپنی جان و مال کی سیکورٹی کے حوالے سے باقاعدہ رابطہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ناظم امور عامہ ربوہ سلیم الدین نے حکومت پنجاب کو لکھے گئے ایک خط میں ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ 26 دسمبر کو ایک مذہبی تنظیم کی طرف سے ان کے خلاف ایک صوبائی کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے پنجاب کے مختلف شہروں میں باقاعدہ پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ہیں ۔

حکومت نے احتجاج کرنے والوں کو نہ روکا اور قادیانیوں کی مناسب سیکورٹی کا اہتمام نہ کیا تو بڑے پیمانے پر جلاوٴ گھیراوٴ کا امکان موجود ہے۔دوسری طرف ہندو سدھار سبھا پاکستان کے نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل رتن لال نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ہندو کمیونٹی پاکستان کی سلامتی کے لئے اپنی جان بھی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرے گی تاہم ہم ہمیں احسا س کمتری میں مبتلا کرنے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

(جاری ہے)

نارروال کے پینتالیس مندروں سیالکوٹ،لاہور،راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں ہمارے دو ہزار سے زائد مذہبی عبادگاہوں اور ہزاروں ہندو خاندانوں کو جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے۔پنجاب حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں اقلیتی برادری کے مکمل تحفظ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ایک دو روز میں طلب کئے جانے کا امکان ہے جس مین مذہبی تنظیم کے جلوس ، کانفرنس یا مظاہرے سے روکنے کے لئے قبل ازیں رینجر یا پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کا فیصلہ کئے جائے گا۔

متعلقہ عنوان :