نیب نے آصف زرداری کی دو ریفرنسز میں بریت اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کر دی

بدھ 24 دسمبر 2014 20:52

نیب نے آصف زرداری کی دو ریفرنسز میں بریت اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر۔2014ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کی دو نیب ریفرنسز میں بریت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب کی طرف سے اپیل اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹرریفرنسز کیس میں دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم آصف زرداری کے خلاف ثبوت اور گواہان پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ نیب کے وکلاءنے احتساب عدالت کی طرف سے دوران سماعت ثبوت پیش کرنے کا موقع نہ دیئے جانے کادعویٰ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :