اسلام آباد، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس تقریبات میں شرکت

بدھ 24 دسمبر 2014 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کی مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس سال پشاور سانحہ کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کرسمس کی تقریبات سادگی سے منائی گئی اور کیک کاٹنے کی تقریب نہیں کی گئی۔ اسی طرح کی تقاریب پاک فضائیہ کی تمام ریجنل کمانڈز اور بیسز پر منعقد ہوئیں جن میں متعلقہ ائیرآفیسرز کمانڈنگ اور بیس کمانڈ مسیحی برادری سے ملے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاک فضائیہ میں کافی تعداد میں مسیحی برادری کے افراد کام کرتے ہیں۔ ان کی خوشی اور بھلائی کا خیال رکھنا پاک فضائیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔