Live Updates

بنوں ، عمران خان سپورٹس گالا ٹورنامنٹ اختتام پذیر

بدھ 24 دسمبر 2014 20:49

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ) عمران خان سپورٹس گالا ٹورنامنٹ اختتام پذیر ،گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2بنوں نے والی بال اور ٹیبل ٹینس کے فائنل میچ جیت کرٹورنامنٹ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی بنوں میں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد آیاز خان کے تعاؤن سے عمران خان سپورٹس گالا ٹورنامنٹ زیر نگرانی پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ بنوں کی صدر معروف سلیم منعقد ہوا جس میں بنوں کے تمام ہائیرسیکنڈری سکولوں کے خواتین کھلاڑیوں نے پھر حصہ لیا ٹورنامنٹ میں والی بال ،ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے کھیل شامل تھے ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2بنوں سٹی کے والی بال ٹیم نے گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول شہباز عظمت خیل کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کر لی جبکہ اسی سکول گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2بنوں سٹی ٹیبل ٹینس کی ٹیم نے گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول سکندر خیل بالا کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل میچ اپنے نام کر لیا گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول غوریوالہ کی بیڈمنٹن ٹیم نے ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2بنوں کی ٹٰم کو شکست دیکر فائنل جیت لیا عمران خان سپورٹس گا لا ٹورنامنٹ کے اختتام پر گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2بنوں سٹی میں پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ بنوں کی صدر معروف سلیم تھی اس موقع پرمہمان خصوصی معروف سلیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کی سرزمین کھیلوں کے حوالے سے بڑی ذرخیز ہے اور بنوں کے مرد کھلاڑیوں کی طرح خواتین کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے بنوں میں عمران خان سپورٹس گالا ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے خواتین کو توجہ دی اور ان کی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے آواز اٹھائی انہوں نے کہا کہ بنوں کے خواتین کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں خیبر پختونخوا حکومت اور ضلعی انتظامیہ خواتین کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دیکر ان کیلئے کھیلوں کا انعقاد کریں اور ان کے ٹیلنٹ کو آگے لائیں اس موقع پر مہمان خصوصٰی نے ٹورنامنٹ میں فرسٹ اور سیکنڈ پوزیشن لینے والے ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور تحائف تقسیم کی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :