بنوں،ضلعی انتظامیہ اورتاجرتنظیموں کا گرینڈجرگہ

بدھ 24 دسمبر 2014 20:46

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ضلعی انتظامیہ اورتاجرتنظیموں کا گرینڈجرگہ ،دُکانات کے سامنے چوکٹہ نمبر5سے گیٹ ہٹانے ،پلازوں کی تعمیر میں ہونے والی بے ضابطگی کاازالہ اورڈیوٹی سے غیرحاضرملازمین کوحاضری یقینی بنانے کیلئے پانچ دن کی مہلت دیدی تاجرراہنماؤں کی طرف مکمل تعاون کی یقین دہانی ،میونسپل کمیٹی بنوں کے دفتر میں ضلعی انتظامیہ آفسران اورانجمن تاجران بنوں کے ذیلی تنظیموں کاایک گرینڈجرگہ زیرصدارت اسسٹنٹ کمشنر اورنگذیب حیدر منعقد ہوا اس موقع پرڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زوہیب حیات ،ایم سی کے چیف میونسپل آفیسراجمل خان ،میونسپل آفیسر ریگولیشن شیرافضل خان ،لینڈ انسپکٹر سلیم خان ،ایس ایچ او سٹی رخسار خان ،بھی موجود تھے جرگے کو انجمن تاجران کے ضلعی صدرملک مقبول خان ،سینئرنائب صدر پیرگل منظور شاہ ،جنرل سیکرٹری جہانگیرخان ،طارق محمودنے بتایا کہ انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتی ہے مگر اس کے بعد نگرانی کاکوئی نظام نہیں جس کی وجہ سے تجاوزات کے مرتکب دُکاندار ایک بار پھر سامان ڈال کرقبضہ جما لیتے ہیں تاہم انتظامیہ چوکٹہ نمبر5کے حوالے سے نرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ دو اورکچھ لو کی پالیسی آپنائے اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگذیب حیدر نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے بلاتفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردی گئی ہے اوریہاں پرایم این اے ،ایم پی ایز اورسرکاری آفسران کے مالکیتی جائیدادکوبھی بخشا نہیں گیا ہے دُکاندار سرکاری زمینوں کو اپنا جائیداد نہ سمجھیں کیونکہ اگر اُنہیں دُکان پرچوکٹہ نمبر5پررہنے کی اجازت دیدی تو کل وہ سڑک پرآکرقبضہ جمالیں گے اُنہوں نے کہا کہ یہاں پرپلازوں کی تعمیرمیں گھپلے کئے گئے ہیں اورپلازے کے سامنے کسی قسم کی پارکنگ نہیں بنائی گئی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کے ایک سو بیس ملازمین گھر بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں ان کو شوکاز نوٹس جاری کیاجائے اورڈیوٹی پرنہ آنے کی صورت میں ملازمت سے فارغ کیا جائے اُنہوں نے کہا کہ چوکٹہ نمبر 5سے گیٹ ہٹاکر اپنے حدودمیں نصب نہ کیا گیا اوردُکانات کے ساتھ نالے پر لوہے کا جنگلہ نہ رکھا گیا تومہلت ختم ہونے کے بعد ان کے خلاف آپریشن ہوگا اورجرمانے کے ساتھ ان کا سامان ضبط بھی کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :