بنوں،ڈاکٹر قتل مقاتلہ کی دُشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

بدھ 24 دسمبر 2014 20:46

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) بنوں میں ڈاکٹر قتل مقاتلہ کی دُشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا ڈاکٹر سلیم خان بیرون ملک کے دورے پرجارہا تھا کہ مبینہ موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جبکہ اسرار خان زخمی ہوگئے تھانہ صدر کی حدودمیں واقع نیوآڈہ نزدڈومیل سٹینڈ ڈاکٹر سلیم خان ولد بہرام خان سکنہ بکاخیل بیرون ملک کے دورے پر موٹرکا رمیں ائرپورٹ کی طرف جارہے تھے کہ جب وہ یہاں پرپہنچے توموٹرسائیکل پرسوار مبینہ ملزمان اطلس خان ولد جنت خان ،قسمت ولد شیرین ،عظیم ولدخلیفہ ساکنان نرمی خیل بکاخیل نے گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے ڈاکٹرسلیم گولی کانشانہ بن کر شدید زخمی ہوگئے اورزخموں کی تاب نہ لاکرموقع پر جاں بحق ہوگئے مبینہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ عداوت سابقہ قتل مقاتلہ کی دُشمنی بتائی گئی ہے صدرپولیس نے مقتول کے بھائی شاہ عالم کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ صدر ہی کی حدود میں واقع گنڈلی نزد غازی مسجد مبینہ ملزم رضوان ولد گلاپی سکنہ گنڈلی نے فائرنگ کرکے اسرار خان ولد افسرعلی کوشدید زخمی کردیا مبینہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگیا وجہ عداوت گپ شپ میں تلخ کلامی بتائی گئی ہے صدر پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :