بنوں،ہاکی کھلاڑیوں کا دستہ یورپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا

بدھ 24 دسمبر 2014 20:40

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) بنوں کے ہاکی کھلاڑیوں کا دستہ یورپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا کھلاڑیوں کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن بنوں کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد تقریب سے خطاب کرتے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر وزیر زادہ ،یونس خان ،نورسعید خان اور باچا خان ہاکی کلب کے صدر محمدنعیم باچا نے کہا کہ بنوں کے ہاکی کھلاڑیوں نے یورپی ملکوں میں ہاکی کھیل کرجنوبی اضلاع کے عوام کے سر فخر سے بلند کئے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہے اُنہوں نے کہا کہ بنوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن ان ٹیلنٹ کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ کا ہر ضلع میں گرؤنڈ تعمیر کی جائے گی خوش آئندہ ہے لیکن بنوں میں صرف اٹوسٹرف پر توجہ دی جائے کیونکہ اٹوسٹرف انتہائی خراب ہوچکی ہے جبکہ بچے کھیلتے ہوئے اکثر گر جاتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ بنوں نے سپورٹس کے میدا ن میں نامور کھلاڑی پیدا کئے جو دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں تقریب کے اخر میں وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں اعزازی شیلڈ دی گئی

متعلقہ عنوان :