گجرات ،اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ ،ایمرجنسی اور کارڈیالوجی وارڈ کا معائنہ

بدھ 24 دسمبر 2014 20:38

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی وارڈ اور کارڈیالوجی وارڈ کا معائنہ کیا،ایم ایس ڈاکٹر واجد اور دیگر بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں سے ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی بارے استسفار کیا ۔

مریضوں نے انہیں بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ میں ہسپتال کی طرف سے انہیں ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

کارڈیالوجی وارڈ کے معائنہ کے موقع پر ایم ایس نے اے سی کو زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ بعد ازاں انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین سے انکے مسائل دریافت کئے اور انکے حل کے لئے فوری ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے عزیز بھٹی ہسپتال میں پولیس چوکی کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پولیس اہلکاروں کی غیر موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ڈی ایس پی کو ہدایت کی کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اور مستقبل میں پولیس چوکی میں اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :