حمائمہ ملک کی شعیب ملک سے دبئی میں خفیہ ملاقاتیں ، ثانیہ مرزا کوبھی پتہ چل گیا

بدھ 24 دسمبر 2014 20:38

حمائمہ ملک کی شعیب ملک سے دبئی میں خفیہ ملاقاتیں ، ثانیہ مرزا کوبھی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر۔2014ء) معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے معروف کرکٹر شعیب ملک سے دبئی میں خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور کہاجارہا ہے کہ دونوں کی اب تک ایک ہوٹل میں کئی ملاقاتیں ہوئیں جبکہ شعیب ملک نے اداکارہ کو شاپنگ بھی کرائی تاہم شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے سامنے بھی اعتراف کرتے ہوئے محض اتفاق قراردیدیا۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق حمائمہ ملک نے شعیب ملک سے اپنی ملاقاتوں کو محض اتفاقیہ قرار دیا ہے اور اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میڈیا اُن کی شعیب سے ساتھ ملاقاتوں کا ڈھنڈورا پیٹ دے گا، اس کا اندازہ نہیں تھا لیکن پرواہ نہیں۔ شعیب ملک کو وہ بطور کرکٹر پسند کرتی ہیں اور دبئی پہنچیں تو ایک تقریب میں ان سے ملاقات ہوئی۔ بعد میں ہونے والی ملاقاتوں میں اور بھی کئی شخصیات موجود تھیں اس لئے میں انہیں خفیہ ملاقات سے تعبیر نہیں کروں گی۔ دوسری طرف ان تمام باتوں کا علم شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو بھی ہوچکا ہے اور شعیب ملک اسے محض اتفاقیہ ملاقات ظاہر کررہے ہیں۔