کوئٹہ، پرنس روڈ پر دکان میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 36 زخمی

بدھ 24 دسمبر 2014 20:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر۔2014ء) پرنس روڈ پر دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 36 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود 4 گاڑیاں، 4 موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ تباہ ہو گیا ہے جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 7 کل گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 36 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔