حکمرانوں نے عوامی مسائل حل نہ کیے تو عوامی حقوق کیلئے دما دم مست قلند ر سے گر یز نہیں کیا جا ئیگا ‘میاں محمو دالر شید،

حکمران ناکامیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ‘گیس کے بحران میں دن بدن اضافہ حکمرانوں کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 دسمبر 2014 20:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوامی مسائل حل نہ کیے تو عوامی حقوق کیلئے دما دم مست قلند ر سے گر یز نہیں کیا جا ئیگا ‘حکمران ناکامیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ‘گیس کے بحران میں دن بدن اضافہ حکمرانوں کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘تحر یک انصاف بطور اپوزیشن سیاسی جماعت ہر سطح پرعوامی حقوق کا تحفظ کر یگی اوار حکمرانوں کی ناکا میوں اور نااہلیوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جا ئیگا ۔

اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ا پوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا کہ(ن) لیگ کی وفاقی و صوبائی حکو مت ہمیشہ کی طر ح آج بھی قوم کو صرف سہانے خواب دکھا رہی ہے عملی طور پر ملک سے بجلی ‘گیس اور مہنگائی بے روز گاری سمیت کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہو سکا جسکی وجہ سے عام کی نظام زندگی میں دن بدن میں مشکلات کا اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ہی اس وقت وہ واحد جماعت ہے جو عام آدمی اور غر یبوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اس لیے ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوامی مسائل حل کر یں اگر حکمران اسی طر ح ناکام رہے اور گیس کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر عوامی مسائل حل نہ کیے تو ہم حکمرانوں کے خلاف ہر سطح پر دما دم مست قلند ر سے بھی گر یزنہیں کر ینگے او ر جب تک عوام کو انکے حقوق نہیں ملے گا ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
؎