چیچہ وطنی، موسیٰ پاک ایکسپریس کھلے پھاٹک پرٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر اگئی،تین افراد جاں بحق

بدھ 24 دسمبر 2014 20:23

چیچہ وطنی، موسیٰ پاک ایکسپریس کھلے پھاٹک پرٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر اگئی،تین ..

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) موسیٰ پاک ایکسپریس کھلے پھاٹک پرٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر اگئی،تین افراد جاں بحق ہوگئے،ریلوے ذرائع کے مطابق ملتان سے لاہور جانیوالی 115،اپ موسیٰ پاک ایکسپریس اقبالنگر میں کھلے ریلوے پھاٹک نمبر228 پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار تینوں افراد جاں بحق ہوگئے،حادثہ سے ٹرین کے انجن کو بھی شدید نقصان پہنچااور مین لائن پر ٹریفک معطل ہوگئی ،حکام نے دو گھنٹے کی جدوجہد سے ٹریک کو کلیئر کردیا، خانیوال سے متبادل انجن منگوا کر ٹرین کو منزل مقصود کیلئے روانہ کیا گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے،ٹرین کے گارڈ کے مطابق ٹرین کاڈرائیور اورہیلپرمحفوظ رہے۔