ژوب ،کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بجلی کے کم وولٹیج کا سلسلہ برقرار ،

کیسکو کی نااہلی کے باعث شہر بھر میں ٹرانسفارمروں کے جلنے کا سلسلہ عروج پر ، عوام شدید مشکلا ت کا شکار

بدھ 24 دسمبر 2014 20:19

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ژوب کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بجلی کی کم وولٹیج کا سلسلہ برقرار کیسکو حکام تین فیز میں ایک فیز کاٹ کر وولٹیج کم کرکے بجلی کو ناقابل استعمال بنا دیتے ہیں کیسکو کی نااہلی کے باعث شہر بھر میں ٹرانسفارمروں کے جلنے کا سلسلہ عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی چیف ایگزیکٹو افیسر کیسکو منتخب نمائندوں اور کیسکو کے دیگر حکام نے ژوب میں بجلیء کی کم وولٹیج کے خاتمے کے ہر دور میں دعوے کئے اور کم وولٹیج پر قابو پانے کیلئے کیسکو کی توسط سے کروڑوں روپے بھی خرچ کئے گئے مگر یہ سب دعوے ہی رہے ژوب کے عوام آج بھی بجلی کی مصنوعی کم وولٹیج کا شکار ہیں ژوب میں کیسکو حکام اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے مختلف علاقوں بالخصوص پانی تقسیم فیڈر شاہین چوک فیڈر اور سٹی فیڈرپر ٹی آف بنائے گئے ہیں جس کے ذریعے کیسکو ژوب کے حکام تین فیز میں ایک فیز کے جمپر کاٹ کر بجلی کی وولٹیج کم کر دیتے ہیں جس کے باعث صرف ایک فیز میں گذارے کی جبکہ باقی دو فیز ناقابل استعمال بجلی کی سپلائی ہوتی ہیں ان حالات میں تمام علاقوں کے لوگ اپنے کنکشن کوکچھ تیز لائن پر منتقل کر دیتے ہیں نتیجے میں ٹرانسفارمر پر اثر پڑتا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمروں کے جلنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے جو علاقے کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کر کے مرمت کرنے پر مجبور ہیں ٹرانسفارمروں کے جلنے اور خود ساختہ وولٹیج کم کرنے سے تمام علاقے اندھرے میں ڈوبے رہتے ہیں بجلی کی وولٹیج پہلے سے ہی کم ہوتی ہے مگر ایک فیز کاٹنے کے بعد بجلی ناقابل استعمال ہو جاتی ہے جس کے بعد وولٹیج اتنی کم ہو جاتی ہے کہ موبائل بھی چارج نہیں ہوتی ژوب کے عوامی و سماجی حلقوں نے کیسکو کی جانب سے ایک فیز جمپر کاٹ کر کے بجلی کی وولٹیج کم کرنے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری نوٹس اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :