وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کرسمس کے موع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

بدھ 24 دسمبر 2014 20:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی تمام اقلیتوں کی خوشیوں میں شریک ہونے پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کے لئے مساوی حقوق کے لیئے سیاسی جدوجہد کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام کمیونٹیز کی ایک دوسرے کے تہوار میں شرکت سے رابطے کو فروغ ملے گا اور کمیونٹیز ایک دوسرے کے قریب آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹیز سے قومیں بنتی ہیں اور ان کے مابین بین العمل سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے تمام طبقات کے مابین بھائی چارگی اور ان کو مساوی حقوق دینے کے لئے عملی طور پر کردار ادا کیا ہے ۔ اور حکومت سندھ کے تمام اداروں میں ان کو نمائندگی دی گئی ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :