Live Updates

آج ہمیں بطور قوم اپنا احتساب اورپاکستان کو قائد کے افکار کے مطابق بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کرنا ہوگا‘ جمشید اقبال چیمہ،

عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ملک میں انصاف عام کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ،منزل زیادہ دور نہیں

بدھ 24 دسمبر 2014 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ آج یوم قائد  کے موقع پر ہمیں بطور قوم اپنا احتساب کر کے اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگاکہ پاکستان کو قائد کے افکار کے مطابق بنانے کیلئے ہر فرد اپنا انفرادی اوراجتماعی کردار ادا کرے گا، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ملک میں انصاف عام کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے انشا اللہ اب ہماری منزل زیادہ دور نہیں ۔

(جاری ہے)

قائد اعظم محمد علی جناح کے 138یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو محفوظ اورکامیاب زندگی گزارنے کیلئے ایک علیحدہ اور منفرد ملک کا تحفہ دیا لیکن بدقسمتی سے آج وطن عزیزدہشتگردی اور انتہاء پسندی جیسے سنگین مسائل سے دوچارہے۔ پوری قوم متحدہو چکی ہے انشاء الله دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتیں گے اور وطن عزیز کو دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اس ملک کو قائد  کے افکار کے مطابق ڈھالنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور امید کی کرنیں نظرآنا شروع ہو گئیں انشا اللہ اب قوم کی منزل زیادہ دور نہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :