پشاور، وزیر خواراک قلندر لودھی کی سرابراہی میں سستا آٹا ، گھی سے متعلق کمیٹی کااجلاس

بدھ 24 دسمبر 2014 19:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خواراک قلندر لودھی کی سرابراہی میں سستا آٹا ، گھی سے متعلق کمیٹی کا ایک اجلاس وزیر موصوف کی صدارت پشاور میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ وفنی تعلیم ملک شاہ محمد خان وزیر ،ممبران صوبائی اسمبلی فضل الہی اورضیاء اللہ بنگش،سیکرٹری خواراک صاحبزادہ فضل امین ،پراجیکٹ ڈائریکٹر تاثیرعلیزئی کے علاوہ متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سستا آٹا ،گھی اور انصاف کارڈ کے اجراء غیر مستحق افراد کے اندراج کی روک تھام اور اس سکیم میں غریب اور مستحق افراد کو شامل کرنے اور اسے مزید فعال اور موئثر بنانے سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔قلندر لودھی نے کمیٹی کے ممبران کو ہدایت کی کہ اس سکیم کو عوامی اُمنگوں کے مطابق بنایا جائے اور اس میں غریب افراد کو اولین ترجیح دے کر شامل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ وزیر خواراک نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ وہ اس پر اجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کریں تاکہ انصاف کارڈ کے زریعے صوبے کے عوام جلد سے جلد اس سکیم سے مستفید ہو سکیں ۔واضح رہے کہ سستاآٹا ،گھی سکیم کے تحت 7لاکھ43ہزار2سوایک مستحق افراد کو انصاف کارڈ کے زریعے ماہانہ 600روپے کی یوٹیلٹی سٹور میں امداد(سبسڈی) دی جائے گی۔جبکہ اس ضمن میں PC-1میں 6.8بلین روپے کی منظوری بھی د یدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :