دہشت گردوں کو پھانسیوں پر لٹکانے اور سزائے موت کے عام قیدیوں پر سزا ،

کے اطلاق کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹر ی میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی

بدھ 24 دسمبر 2014 19:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) دہشت گردوں کو پھانسیوں پر لٹکانے اور سزائے موت کے عام قیدیوں پر سزا کے اطلاق کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹڑی میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔یہ درخواست وطن پارٹی کے بئیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سزائے موت کے خاتمے کے حوالے سے کنونشن پر دستخط کر چکا ہے جبکہ پاکستان نے یورپی یونین کی جانب سے سزائے موت پر پابندی کی شرط بھی قبول کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

درخواسرت میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے کنونشن پر دستخط کرنے کے بعد سزائے موت کا اطلاق سزائے موت کے منتظر عام قیدیوں پر نہیں ہوتا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملٹری عدالتوں سے سزائیں پانے والے اور دہشت گردی میں سزائے موت کے چھ سو کے قریب قیدیوں کو پھانسیاں دینے کے حوالے سے وزیر اعظم پہلے ہی حکم صادر کر چکے ہیں لہذا صرف چھ سو دہشت گردوں کو ہی سزائے موت دی جائے جبکہ دیگر جرائم میں سزائے موت پانے والے عام مجرموں کو سزائے موت سے مستثنی قرار دیا جائے

متعلقہ عنوان :