فوجی عدالتوں کا قیام، حکومت نے قانونی ماہرین اور سیاستدانوں پر مشتمل کمیٹی بنا دی

بدھ 24 دسمبر 2014 19:07

فوجی عدالتوں کا قیام، حکومت نے قانونی ماہرین اور سیاستدانوں پر مشتمل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر۔2014ء) حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تیار کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت فوجی عدالتیں قائم کرنے پر سیاسی جماعتوں میں موجود اختلافات کو ختم کرنے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے قیام کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں قانونی ماہرین اور سیاستدان شامل ہیں جو ’سپیڈی کورٹس‘ کے قیام پر پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، اے این پی اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور کریں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف کے مشیرظفر اللہ خان، اٹارنی جنرل آف پاکستان ، اعتزاز احسن، فروغ نسیم ، حامد خان ، افرسیاب خٹک اور مشاہد حسین سیدکو کمیٹی کا حصہ بنا یا گیا ہے۔ معاملات کو جلد نمٹانے کیلئے کمیٹی کا اجلاس بھی کل ہی طلب کر لیا گیا ہے۔