غریبوں کی ہمدرد اور پاکستان کو خوشحالی کی جانب گامزن کرنے والی بے نظیر بھٹو شہید ہو کر بھی امر ہیں،ڈاکٹرعاصم حسین

بدھ 24 دسمبر 2014 19:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) چیئرمین صوبائی اعلیٰ تعلیمی کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت اور برسی کے موقع پر دفتر سے جاری ایک بیان میں شہید جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کے پرخار راستوں پر جہد مسلسل کی علامت غریبوں کی ہمدرد اور پاکستان کو خوشحالی کی جانب گامزن کرنے والی بے نظیر بھٹو شہید ہو کر بھی امر ہیں ۔

(جاری ہے)

قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ایک بیٹی نے اپنے شہید والد ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لئے جب پاکستانی عوام کی جانب دیکھا تو اس روز ایک عجب سماں تھا عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر ان کے استقبال کے لئے بیتاب تھا ۔شہید بے نظیر بھٹو نے جب ملک کا اقتدار سنبھالا تو انہوں نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے مشن کو اپنا مقصد حیات بنایا اور خود کو حقیقی معنوں میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا جانشین بن کر دکھایا ۔ آج پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں قائد عوام اور شہید جمہوریت کے افکار کو مشعل راہ بنا کر ملک میں جمہوریت کو مستحکم رکھنے اور ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :