پنجاب پولیس میں دوبرس قبل کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے 2700ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو فارغ کردیا گیا ،ملازمین کا پریس کلب کے باہر دھرنا،
دھرنے کے باعث پریس کلب سے ملحقہ تمام شاہراؤں پر ٹریفک نظام درہم برہم رہا،احتجاج کے دوران کئی اہلکاروں کی طبیعت ناساز ہو گئی، کسی کو فارغ نہیں کیا جارہا،کنٹریکٹ ختم ہونے پر دوبارہ پراسس کیلئے وقت درکار ہوتا ہے،دو ہزار نفری کی کمی برداشت نہیں کر سکتے‘ ڈی آئی جی آپریشنز
بدھ 24 دسمبر 2014 19:04
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پنجاب پولیس میں دوبرس قبل کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے 2700ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو فارغ کردیا گیا ،ملازمین نے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، دھرنے کی وجہ سے لاہور پریس کلب سے ملحقہ تمام شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا اور گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں ۔
احتجاج کرنے والے ملازمین نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے 2012ء میں انہیں کنٹریکٹ پر پولیس میں بھرتی کیا تھا تاہم اب مدت ملازمت میں توسیع کے بجائے انہیں فارغ کردیا گیا ہے۔ دھرنے کے دوران ملازمین کنٹریکٹ میں توسیع کے مطالبے پر مبنی نعرے لگاتے رہے اور اس دوران کئی مظاہرین کی طبیعت بھی ناساز ہو گئی۔(جاری ہے)
احتجاج کے دوران سی سی پی اولاہور نے اہلکاروں کو مذاکرات کا پیغام بھجوایا تاہم انہوں نے ملازمت پر بحالی تک کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا اور دھرنا جاری رکھا ۔
بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف دھرنے پر بیٹھے ملازمین سے مذاکرات کے لئے پہنچے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کسی کو بھی فارغ نہیں کیا جارہا ، ہم موجودہ حالات میں دو ہزار نفری کی کمی کو برداشت نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ مکمل ہونے کے بعد دوبارہ پراسس کے لئے وقت درکار ہوتا ہے ، انہیں احتجاج کی بجائے ہمارے پاس آنا چاہیے تھا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.