Live Updates

تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے کسانوں کے وفد کی ملاقات ، درپیش مسائل سے آگاہ کیا

بدھ 24 دسمبر 2014 19:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی دفتر میں صوبائی سیکرٹری ایگریکلچر پی ٹی آئی جاوید نیاز منج کی قیادت میں کسانوں کے ایک وفد نے ملاقات کی ، کسانوں نے انہیں اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اعجازاحمدچوہدری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں سے کسانوں کا کچونبرنکل گیا ہے جو کہ حکمرانوں کی کسان دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر کسان دشمن پالیسیاں ختم کرے اور حکومت آلو پر عائد ایکسپورٹ ڈیوٹی بھی ختم کرے جس کی وجہ سے کسانوں کا معاشی نقصان ہو رہا ہے ، چاول اور پھٹی کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے کسان شدید پریشان ہیں، حکومت کسانوں کو زیاد ہ سے زیادہ سبسڈی دے تاکہ وہ اپنی مشکلات سے باہر نکل سکیں، تحریک انصاف کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے ہرفورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات