شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے جنگجووٴں نے شام میں اتحادی افواج کا ایک طیارہ مار گرایا،

طیارہ ممکنہ طور پر عرب ملک کا ہے ، شام کے شمالی شہر رقہ کے قریب گر کر تباہ ہوا ، رپورٹ

بدھ 24 دسمبر 2014 19:02

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے جنگجووٴں نے شام میں اتحادی افواج کا ..

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) شام میں حقوقِ انسانی کیلئے کام کرنے والے افراد کے مطابق شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے جنگجووٴں نے شام میں اتحادی افواج کا ایک طیارہ مار گرایا ہے۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ طیارہ ممکنہ طور پر ایک عرب ملک کا ہے اور یہ شام کے شمالی شہر رقہ کے قریب گر کر تباہ ہوا تنظیم کے مطابق طیارے کے پائلٹ کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کس حالت میں ہے۔رقہ پر عراق اور شام میں سرگرم تنظیم دولتِ اسلامیہ کا کنٹرول ہے اور تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اس نے اردنی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے اور پائلٹ ان کے قبضے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :