پی پی پی نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے،ظاہر شاہ ،

آئندہ بھی شمالی وزیرستا ن کے بھائیوں کی امداد جاری رکھیں گے، رہنماء پیپلز پارٹی

بدھ 24 دسمبر 2014 18:59

بنوں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے فوکل پرسن ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے اور آئندہ بھی شمالی وزیرستا ن کے بھائیوں کی امداد جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان کے 28متاثرین یتیم بچوں کی کفالت پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لی ہے اور ان 28متاثرین بچوں کو اعلیٰ تعلیم دیا جا رہا ہے ہم نے متاثرین کیلئے 25ٹیوب ویلز اور پریشر پمپ کے ساتھ ساتھ 3ہسپتال قائم کرکے متاثرین کو پانی ،صحت اور اشیاء خوردنوش فراہم کی ہے سابق وزیراعظم یوسف رضاء گیلانی قومی اسمبلی میں پی پی پی کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بنوں کا دورہ کرکے متاثرین بھائیوں کی امداد کی ہے اور آئندہ بھی عزم کیا ہوا ہے کہ وہ شمالی وزیرستان کے متاثرین واپسی پر بھی متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے فوکل پرسن ظاہر شاہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شکیل احمد ایڈوکیٹ ، پاکستان پیپلز پارٹی لکی مروت کے صدر اقبال حسین ایڈوکیٹ ، ضلعی جنرل سیکرٹری قسمت اللہ ایڈوکیٹ ، پی پی پی ضلع بنوں کے سابق ضلعی پریس سیکرٹری محمد عثمان علی، پی پی پی شمالی وزیرستان کے صدر ملک غلام خان مدا خیل ، شمالی وزیرستان متاثرین کے صدر ناصر خان وغیر ہ نے ڈسٹرکٹ پیپلز سیکرٹریٹ کوٹ بیلی بنوں میں شمالی وزیرستان کے متاثرین میں پی پی پی کی جانب سے رضائیوں کی تقسیم کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا فوکل پرسن ظاہر شاہ نے کہا کہ یہ شمالی وزیرستان کے عوام پر ہمارا احسان نہیں بلکہ پی پی پی اور بنوں کے عوام کی ذمہ داری ہے کہ انہوں نے متاثرین بھائیوں کو جگہ دینے کے ساتھ ساتھ دل میں بھی جگہ دی ہے اور کئی مہینوں سے بنوں کے غیور عوام ان بھائیوں کے شانہ بشانہ ساتھ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کو ہرطرف سے امداد دینا اخلاقی اور اسلامی فرائض میں شامل ہیں انہوں نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی واپسی پر بھی پی پی پی اپنی امداد کا یہ سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے اور اس موقع پر سینکڑوں متاثرین میں رضائیاں تقسیم کی گئیں۔