پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت ،شہر میں منشیات فروشی ،پرچی جوئے کا دھندہ عروج پرپہنچ گیا

بدھ 24 دسمبر 2014 18:59

کہوٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر میں منشیات فروشی اور پرچی جوئے کا دھندہ عروج پرپہنچ گیا، سرشام مختلف چوراہوں پر منشیات فروش چرس ، شراب،پوڈر سرعام بیچتے ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پرچی جوئے کا دھندہ بھی عروج پر ہے نوجوان بچے سکولوں کو جانے کے بجائے جوئے خانوں کا رخ کرنے لگے عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او راولپنڈی اور سی پی راولپنڈی سے فل فور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی غلفت کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں منشیات فروشی اور جوئے کا دھندہ اپنے عروج پر ہے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ ان سماج دشمن عناصر کا قلعہ قمع کرنے کے بجائے انکو مکمل آشیر باد دیتے ہیں۔ جسکی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر ہیں عوامی حلقوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس نازک معاملے پر فل فور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :