سنی اتحاد کونسل نیوائیر نائٹ کو ”شب ِ دعا“ کے طور پر منائے گی

بدھ 24 دسمبر 2014 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل 31دسمبر کو نیوائیرنائٹ کو ”شبِ دُعا“ کے طور پر منائے گی اور نئے سال کا آغاز مساجد میں نوافل ادا کر کے کیا جائے گا اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

مفتی محمد حسیب قادری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نیوائیرنائٹ کے نام پر ہونے والے اخلاق سوز پروگراموں پر پابندی لگائے اور حکومتی سطح پر نیوائیرنائٹ کو شبِ دُعا کے طور پر منانے کا اعلان کیا جائے۔