توہین ِ رسالت کے مجرموں کو بھی پھانسیاں دی جائیں،جماعت اہلسنّت فوجی عدالتوں کے قیام کی حامی ہے‘سیدر یاض ،

حکومت عید میلاد النّبیﷺ کے جلسوں جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کرے‘مرکزی ناظم جماعت اہلسنت

بدھ 24 دسمبر 2014 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ توہین ِ رسالت کے مجرموں کو بھی پھانسیاں دی جائیں،جماعت اہلسنّت فوجی عدالتوں کے قیام کی حامی ہے، حکومت عید میلاد النّبیﷺ کے جلسوں جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کرے،وزیراعظم عید میلاد النّبیﷺ کے مبارک موقع پر ملک میں نظامِ مصطفی کے نفاذ کا اعلان کریں۔

عید میلاد النّبیﷺ کے ہر جلسے اور جلوس میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف قراردادیں منظور کی جائیں گی،دہشت گرد اسلام کے نام پر معاشرے میں شر پھیلانے کے مجرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ میں عید میلاد النّبیﷺ کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ ملک اس وقت حالت ِ جنگ میں ہے اس لیے ملک کو نفاق نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔

بے گناہ بچوں کی قربانی ضرور رنگ لائے گی اور قوم کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات ملے گی۔ حکومت فارن فنڈڈ این جی اوز کی سکریننگ کرے اور خارجہ پالیسی کو امریکی دباؤ سے آزاد کیا جائے۔ دہشت گردی کی مذمت نہ کرنا بھی دہشت گردی ہے۔ فوجی عدالتوں کے بغیر دہشت گردوں کو سزائیں سنانا ممکن نہیں رہا۔

متعلقہ عنوان :