قومی میلاد النبی کانفرنس برائے خواتین جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں منعقدہوگی،

کانفرنس سے صبا ء صادق، کرن ڈار، رقیہ جلالی اور رکن صوبائی اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی خطاب کریں گی

بدھ 24 دسمبر 2014 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) 30 ویں” قومی میلاد النبی کانفرنس برائے خواتین“ آج بزور(جمعرات) جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں منعقد ہوگی۔کانفرنس کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق کانفرنس میں چیئرپرسن پروڈیکشن بیورومحترمہ صبا ء صادق،چیئرپرسن سوشل ویلفیئربورڈمحترمہ کرن ڈارصاحبہ،عالمہ محترمہ رقیہ جلالی،نعیمین نعت کونسل برائے خواتین کی ممبران، جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی اساتذہ ،طالبات،نعیمین ایسوسی ایشن ویمن ونگ کی عہدیداران سمیت ، مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں سے وابستہ خواتین کی کثیر تعداد شرکت کریگی۔

کانفرنس سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی اور جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ محترمہ نبیرہ عندلیب نعیمی خصوصی خطاب فرمائیں گی۔ حنانصراللہ گلہائے عقیدت پیش کریں گی ۔کانفرنس میں شرکت کرنے والی خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک عمرہ کے ٹکٹ کا بھی اعلان کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :