کراچی کے علاقے سائٹ مل ایریا میں کام کے دوران فیکٹری ملازم پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا

بدھ 24 دسمبر 2014 18:51

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) کراچی کے علاقے سائٹ مل ایریا میں کام کے دوران فیکٹری ملازم پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا ۔سائٹ بی تھانے کی حدود میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں کام کے دوران 25سالہ محمد حنیف ولد محمد حمید پراسرار طور پر سر اور چہرے پر بھاری چیز لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا ۔متوفی دو بہنوں کا اکلوتا بھائی اور دو بچوں کا باپ تھا ۔جبکہ شیر شاہ کا رہائشی اور اس کا آبائی تعلق کوہاٹ سے تھا ۔فیکٹری کے مالک محمد اقبال نے متوفی کے والد کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد بغیر پوسٹ مارٹم کے ورثاء کے سپرد کردیا ۔

متعلقہ عنوان :