نیلم جہلم پراجیکٹ حادثہ: شہباز شریف کا 2 چینی باشندوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

بدھ 24 دسمبر 2014 18:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی زیرتعمیر دیوار گرنے کے باعث 2 چینی باشندوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :