کراچی،انٹر اکیڈمی کرکٹ‘ پی آئی اے اور کسٹم اکیڈمی کی کامیابی

بدھ 24 دسمبر 2014 18:19

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پی آئی اے اکیڈمی اور کسٹم اکیڈمی نے بالترتیب امن اکیڈمی اور نیشنل بینک اکیڈمی کو شکست سے دوچار کرکے فیوچر اسٹار انٹر اکیڈمی انڈر 15کرکٹ ٹورنامنٹ میں پورے پوائنٹس اپنے کھاتے میں درج کرائے۔پی آئی اے اکیڈمی کے سید شعیب احمد اور کسٹم اکیڈمی کے رمیل آفتاب مین آف دی میچ قرار دئے گئے۔نذیر حسین ینگ فائٹر کرکٹ گراوٴنڈ پر امن اکیڈمی نے پی آئی اے اکیڈمی کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 18اوورز میں105رنز کا مجموعہ تمام وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

علی حسین 21، احسان احمد 19اورآریان علی 14رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ حمزہ کریم کے ہاتھ 3وکٹ لگے اور شعیب احمد کو ایک وکٹ ملی۔پی آئی اے اکیڈمی کو مطلوبہ ہدف 4وکٹوں پر حاصل ہوگیا۔

(جاری ہے)

جب سید شعیب احمد43اورعون عباس 35رنز نے عمدہ باری کھیلی۔ اصغر خان، وہاج خان اور سمیر احمد نے ایک ایک وکٹ باہم تقسیم کیں۔کسٹم اکیڈمی نے نیشنل بینک کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اوررمیل آفتاب کے 74اورایس ایم شہیر کے 41رنز کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں پر 157رنز اکھٹا کئے۔

عارش علی اور امان ندیم نے ایک ایک حریف بیٹسمینوں کا شکار کیا۔نیشنل بینک اکیڈمی جوابی بیٹنگ میں 18.4اوورز میں پویلین لوٹ گئی جب اسکور بورڈ پر 107رنز کا ہندسہ آویزاں تھا۔عارش علی 29رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے جبکہ بلال خان 18اورمحمد جمیل 14رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ایم نذیر علی نے عمدہ بولنگ کی اور 4وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ محمد بدر اور عباد شاہ نے 3,3حریف بلے بازوں کوکریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔ایمپائرز محمداصغر، محمد یونس اورعامل حسین تھے۔

متعلقہ عنوان :