حکومت باجوڑ ایجنسی میں آپریشن، مختلف علاقوں میں دھماکوں سے متاثرہ افراد کو معالی معاوضوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ

بدھ 24 دسمبر 2014 17:54

باجوڑایجنسی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)حکومت باجوڑایجنسی میں حالیہ آپریشن اور مختلف علاقوں میں بم دھماکو ں اور خود کش بم دھماکے سے متاثرہ افراد کو مالی معاوضوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں ۔ باجوڑ ایجنسی میں قبائیلی عوام کے تعاون سے امن وآمان کے صورتحال بہتر ہوگئی ہے ۔ یہ بات باجوڑایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ محمد فیاض خان شیر پاؤ نے صدر مقام خا رمیں باجوڑایجنسی میں عسکر یت پسندوں کے خلاف اپریشن کے دوران جان بحق ہونے والے افراد میں وفاقی حکومت کے طرف سے مالی معاوضوں کی چیکس دینے کے تقریب سے خطاب میں کہی ہے ۔

مالی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں ایک تقریب ایجنسی ہیڈ کواٹر خار میں منعقد ہو ا۔ جس میں باجوڑ سکاؤٹس کے نمائندے ۔

(جاری ہے)

قبائلی عمائدین زعماء اور جان بحق افراد کے ورثاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ فیاض خان شیر پاؤ نے کہاکہ وفاقی حکومت اور پو لیٹکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزدہ نے باجوڑایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خلاف حالیہ اپریشن کے دوران جان بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو مالی معاوضوں کی فراہمی کا تہیہ کررکھاہے۔

اس موقع پر فیاض خان شیر پاؤ نے باجوڑایجنسی کے نواگئی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد میں انیس لاکھ روپے کی امدادی چیکس تقسیم کئے ۔ انھوں نے بتایاکہ باجوڑایجنسی میں حکومتی عملداری کی بحالی کے لیے نتیجے میں امن وامان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہیں ۔اُ نہوں نے کہاکہ باجوڑایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے موثر کاروائیوں اور قبائلی عمائدین کے مکمل تعاون سے ایجنسی کے تمام علاقوں میں حکومتی عملداری مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں اور ایجنسی میں امن وامان کی صورتحال انتہائی بہتر ہوگئی ہیں ۔

اُ نہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ علاقے میں مکمل امن کے قیام کیلئے اپنے کوششیں مذید تیز کریں ۔ اُ نہوں نے جان بحق ہونے والے قبائیلی عمائدین کو خراج تحسین پیش کی اور ملک و قوم کیلئے انکے خدمات کو سرا ہاگیا۔