مریدکے نارووال روڑشدید دھند کے باعث تین گاڑیاں ٹکرا گئی، دو افراد جاں بحق ،بیس مسافرزخمی ،تین کی حالت نازک

بدھ 24 دسمبر 2014 17:51

مریدکے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) مریدکے نارووال روڑشدید دھند کے باعث تین گاڑیاں ٹکرا گئی دو افراد جاں بحق بیس مسافرزخمی تین کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ مریدکے نارووال روڈ پر ڈالہ واہگہ بس سٹاپ کے قریب شدید دھند کے باعث نارنگ سے آنے والی ویگن نمبریLPH/823 اور کارنمبریLX7401 مخالف سمت سے آنے والی ویگن نمبری 5018 سے ٹکرا گئی جسکے نتیجہ میں سوشل سکیورٹی ہسپتال مریدکے کے انچارج ڈاکٹر شبیر ولدمحمد شفیع اور کار ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ بیس مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ تین مسافروں میزان بنک مریدکے کے منیجر وقاص ،اللہ رحم اور عبدالشکور کی حالت تشویشناک ہونے پر میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔