جھڈو کے مختلف علاقوں مین سرعام جوا کھیلا جانے لگا ، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف

بدھ 24 دسمبر 2014 17:50

جھڈو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) جھڈو کے مختلف علاقوں مین سرعام جوا کھیلا جانے لگا ، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف ۔

(جاری ہے)

جھڈومیں ٹیکسی اسٹینڈ ، جونیجو کوارٹر ، پران پل سمیت دیگر علاقوں میں سرعام جوا کھیلا جارہا ہے جس میں شہر کے نوجوان جوا کھیلتے ہیں ، سرعام جوا چلنے کی وجہ سے شہر میں بکریوں ، مرغیوں ، پانی موٹروں ، بچوں کی سائیکلوں سمیت مختلف سامان کو چوری ہونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے اور چوری کی وارداتیں زیادہ تر غریب لوگوں کی کالونیوں میں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے جھڈو کا مزدور طبقہ سخت پریشانیوں میں مبتلا ہے ، سرعام کھیلا جانے والا جوا بند کروانے کے بجائے پولیس جوا اڈوں کی سرپرستی کر رہی ہے جھڈو کے شہریوں اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں جاوید خان ،علی حسن راجپوت ، شعیب خان سمیت دیگر نے ایس پی میر پور خاص سے مطالبہ کیا کہ جھڈو میں جوا بند کرواتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر کنٹرول کیا جائے اور اس گھناونے جرم میں ملوث پولیس اہلکاروں کا جھڈو سے تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر شہر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :