مریدکے ،دھند کے باعث ٹر یفک حا دثے میں ڈاکٹر جاں بحق 7 افراد زخمی
بدھ 24 دسمبر 2014 17:37
مریدکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)مریدکے نارووال روڈ پر ریم رائس ملز کے قریب دھند کے باعث کار،ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سوشل سکیورٹی ہسپتال کا ڈاکٹر جاں بحق جبکہ نجی بنک کے مینجر سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے بر وقت کاروائی کرکے ہسپتال پہنچ دیا ۔
(جاری ہے)
بتا یا گیا ہے کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال مریدکے کا ڈاکٹر شبیر میزان بنک مریدکے برانچ کے مینجر سردار فیاض مان کے ہمراہ کار پر سوار ہو کرمریدکے اپنی ڈیوٹی پر آ رہے تھے کہ ریم رائس ملز کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار مسافر ویگن نے انہیں ٹکر مار دی جس سے کار سامنے جانے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔
تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار ڈاکٹر شبیر جاں بحق جبکہ مینجر فیاض مان سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو مریدکے ہسپتال پہنچایا جہاں سے دماغی چوٹوں کے باعث مینجر سردار فیاض مان سمیت دو افراد کو لاہور منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر مسافروں میں متعدد کی ٹانگیں ٹو ٹ گئیں۔مزید اہم خبریں
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.