فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام

بدھ 24 دسمبر 2014 17:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگی، عوامی سماجی حلقوں کا شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار ، وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق تین مسلح ڈاکو ؤں نے چک نمبر228ر۔

ب میں عبدالرحمان سے نقدی، مدینہ ٹاؤن ڈبلیو بلاک میں طلال اشرف سے موٹرسائیکل۔ گٹ والا نہرپل کے قریب عدنان سے ستر ہزار روپے ۔منصور آباد میں حسن عباس سے نقدی چھین لی گئی۔ ایڈن گارڈن میں وقاص۔لاثانی ٹاؤن میں احسان۔ کوکیانوالہ میں عرفان۔ اظہر ٹاؤن میں ریاض۔چک نمبر409گ ب میں زوار حسین۔

(جاری ہے)

گرین ٹاؤن میں ثاقب، ضیاء شہید کالونی میں گوہر۔

ایکٹو کالونی میں ثقلین شاہ کے گھروں اور دکانوں سے چور ضروری سامان لے گئے۔ سمن آباد میں بھولی ناشتے والے کی دکان کے سامنے سے نامعلوم چور عرفان، ضلع کونسل چوک سے جواد۔ کچہری بازار سے کاشف۔لسوڑی شاہ دربار کے سامنے سے ممتاز کی کاریں چوری ہوگئیں۔ سمن آباد گلشن اقبال سے احمد ارشاد۔ آئرن مارکیٹ سے امجد۔سندھو ٹاؤن سے غضنفر۔ نشاط آباد سے قاسم، مانانوالہ سے ذیشان۔

چک نمبر 106سے مبشر کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ ۔ ہیلتھ سنٹر کے سامنے دو لڑکوں نے ساجد سے پرس چھین لیا۔سبزی منڈی سے افتخار، ریل بازار سے وارث۔ جڑانوالہ سے اکبر۔ ٹھیکریوالا سے ندیم۔ جھال چوک سے قاسم۔ جلوی مارکیٹ سے شاہد کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں ، عوامی سماجی حلقوں سے شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کر نے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :