سیا سی جما عتوں نے ملک بھر میں دہشت گردی کے پیش نظر فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کر دی

فوج کی زیر نگرانی خصوصی عدالتوں کی حمایت کرتے ہیں‘ عمران خان

بدھ 24 دسمبر 2014 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ (ن)،مسلم لیگ (ق) ،جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے ملک بھر میں دہشت گردی کے پیش نظر فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق کل جماعتی کانفرنس وزیر اعظم کی تقریر کے بعد وزیر داخلہ نے ورکنگ گروپ اور قومی ایکشن پلان کمیٹی طرف سے مرتب کی گئی سفارشات کو کل جماعتی کانفرنس میں پیش کیا جس میں دینی مدارس میں اصلاحات ،میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق کے علاوہ دیگر سفارشات کمیٹی کے سامنے رکھیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف ،مسلم لیگ (ق) ،جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کر دی ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام مخصوص وقت اور علاقوں کے لئے ہونا چاہیے ۔ اجلاس سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف فوج کی زیر نگرانی خصوصی عدالتوں کے قیام کی حمایت کرتی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کھڑی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارے کیلئے تحریک انصاف اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور اس جنگ میں فوج سمیت پوری قوم کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی