جمیل حسن خان کی طالبان سے بازیابی کے بعد پہلی مرتبہ ایوان میں آمد

بدھ 24 دسمبر 2014 17:11

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) حکومتی جماعت کے رکن اسمبلی جمیل حسن خان کی طالبان سے بازیابی کے بعد پہلی مرتبہ ایوان آمد پر اسپیکر اور اراکین اسمبلی نے بھرپور خیر مقدم کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اراکین اسمبلی جمیل حسن خان منج کی نشست پر جا کر ان سے گلے ملتے اور انہیں بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دیتے رہے ۔ ایوان سے باہر بھی اراکین اسمبلی بازیاب رکن اسمبلی جمیل حسن خان سے اغواء کے دنوں کے حالات بارے آگاہی اور انکی بحفاظت بازیابی پر انہیں مبارکباد دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :