دبئی پولیس نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ہیرے اور سونے کے زیورات چرانے والے ایک گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا

بدھ 24 دسمبر 2014 17:04

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) دبئی پولیس نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ہیرے اور سونے کے زیورات کو چْرانے والے ایک گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا ۔دبئی پولیس کے جنرل کمانڈر میجر جنرل خمیس مطر المزینہ نے میڈیا کو بتایا کہ 12 دسمبر کو ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی منصوبہ بندی دبئی اور پیرس میں اس گینگ کے ارکان نے کی تھی۔

انھوں نے دبئی میں جیولری کی ایک دکان سے ساڑھے چھے کلو گرام وزنی سونے اور ہیرے کے زیورات ایک سفارتی سوٹ کیس میں ڈال کر لے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈیل کے مطابق ان زیورات کی رقم پیرس میں کمپنی کے مالک نے وصول کرنا تھی۔ تحقیقات سے یہ پتا چلا تھا کہ ڈکیتوں کے اس گینگ نے پیرس میں مقیم کمپنی کے مالک کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا تھا اور اس کو مجبور کیا تھا کہ وہ فون پر دونوں ڈکیتوں کو زیورات دینے کی ہدایت کرے۔ا نھوں نے کہا کہ رہائی کے بعد کمپنی کے مالک نے پولیس کو اس سازش سے آگاہ کیا جس کے بعد پولیس نے 72 گھنٹے میں ڈاکووٴں کو گرفتار کر لیا اور چوری شدہ زیورات بھی برآمد کر لئے۔حکام نے اب پیرس میں موجود ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹرپول اور فرانسیسی حکام سے رابطہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :