آسٹریلوی بگ بیش ٹی 20 لیگ، پرتھ سکارچرز اور میلبورن رینیگیڈز کے درمیان میچ میں پرسوں کھیلا جائیگا

بدھ 24 دسمبر 2014 17:04

پرتھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)آسٹریلوی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں پرتھ سکارچرز اور میلبورن رینیگیڈز کی ٹیموں کے درمیان میچ پرسوں جمعہ کو ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلا جائیگا اور دو دن کوئی میچ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رنگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکر، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آٹھ میچ کھیلے گی۔ لیگ میچز میں چار ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں کے مابین سیمی فائنلز مقابلے بالترتیب 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 جنوری کو ہوگا۔