سی ڈی اے کے زیر اہتمام پرسنل ڈویلپمنٹ کے موضوع پر 11واں کورس 5 جنوری تک پاک چائنہ سینٹر اسلام آباد میں شروع ہوگا

بدھ 24 دسمبر 2014 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کی ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام پرسنل ڈویلپمنٹ کے موضوع پر 11واں کورس 5جنوری تک پاک چائنہ سینٹر اسلام آباد میں شروع ہوگاسی ڈی اے کے حکام کے مطابق کورس میں سی ڈی اے اور مختلف یونیورسٹیوں کے 70 افراد شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کورس کا مقصد صلاحیتوں میں نکھار لانا ہے۔ حکام کے مطابق ٹریننگ اکیڈمی نے اس سے قبل مختلف موضوعات پر 10 کورسز کا انعقاد کیا ۔

متعلقہ عنوان :