تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود بجلی کی قیمت میں کمی نہ ہونا زیادتی ہے، ذکریا عثمان

بدھ 24 دسمبر 2014 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ذکریا عثمان نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود بجلی کی قیمت میں کمی نہ ہونا زیادتی ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے ایس ای سی پی کے قوانین میں تبدیلی لانا ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکریا عثمان نے کہا کہ جی ایس پی پلس ہمیں 10سال کیلئے ملا ہے۔ حکومت امن و امان اور انرجی بحران جیسے بڑے مسائل پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکیں۔ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے ایس ای سی پی کے قوانین میں تبدیلی لانا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :