سندھ ہائی کورٹ نے گوٹھ گاہی کی لیز سے متعلق دائر درخواست پرچیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

بدھ 24 دسمبر 2014 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے سپرہائی وے گوٹھ گاہی کی لیز سے متعلق دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ ،سیکرٹری بلدیات ،محکمہ بورڈ آف ریونیو اور دیگر فریقین سے 2جنوری تک جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار دلاور حسین سمیت گوٹھ کے 76رہائشیوں کے وکیل شعاع النبی نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے 2011میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں واقع گوٹھ گاہی کے مستقل رہائشیوں کو لیز دینے کا اعلان کیا تھا ۔

لیکن تین سال گذر جانے کے باوجود 30سال سے رہائش پذیر افراد کو لیز نہیں دی جارہی ہے اور گوٹھ کو فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔لہذا حکومت کو پابند کیا جائے کہ گوٹھ کے مستقل رہائشیوں کو لیز دی جائے ۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :