سندھ ہائی کورٹ نے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے انتخابات ایم آئی ٹو کی نگرانی میں کرانے کا حکم دے دیا

بدھ 24 دسمبر 2014 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے انتخابات ایم آئی ٹو کی نگرانی میں کرانے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس شوکت علی میمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی الیکٹرنکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد ادریس سمیت دیگر عہدیداروں نے درخواست دائر کی تھی کہ انتخابات 2013کی ووٹرز لسٹوں کے مطابق کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔

دوران سماعت اسمال ٹریڈرز کراچی ایسوسی ایشن محمد رضوان کے وکیل حیدر علی شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2009میں ہوئے تھے اور 2012میں ان کی مدت پوری ہوچکی ہے ۔اس کے باوجود برسراقتدار پینل انتخابات کو التواء کا شکار کررہا ہے اور باڈی کی مدت پوری ہونے کے باوجود اب تک اقتدار میں ہے ۔

(جاری ہے)

لوگوں کو جعلی ممبر شپ دے کر پانچ ہزار ممبرزشامل کرلیے ہیں لہذا ان کی ممبر شپ ختم کرکے انتخابات 2009کی ووٹرز لسٹوں کے مطابق کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔

عدالت نے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 2009کی ووٹر لسٹوں کے مطابق انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ انتخابات سے قبل اخبارات میں اشتہارات شائع کیے جائیں گے اور اس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کی نگرانی میں نئے انتخابات کرائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :