فرینڈ ز شپT-20 کرکٹ، آغا خان جیم خانہ "A" کی 3 وکٹوں سے کا میا بی

بدھ 24 دسمبر 2014 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) آغا خا ن جیم خانہ گراؤنڈ (گارڈن) کے سبز ہ زار پر کھیلے گئے فرینڈ ز شپ T-20 کرکٹ سیریز کے اہم میچ میں آغا خان جیم خانہ نے مد مقابل لبیک اسپورٹس کو سننی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے زیر کر لیا۔فاتح ٹیم کے ملک علی نے 73 رنز کی عمد ہ اننگ تراشی۔ لبیک اسپورٹس نے پہلے باری لیتے ہوئے مقررہ 20 اووز میں 190 رنز کا قابل ذکر اسکول بنا یا۔

ایم عمران 52 رنز میں 5 چوکے لگا کر نما یا ں بیٹسمین رہے۔

(جاری ہے)

مرتضیٰ معین اور ذیشان نے 2-2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ جو اب میں فاتح ٹیم آغا خان جیم خانہ ”اے“ نے مطلو بہ ہد ف 18 ویں اووز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ ملک علی نے اپنی ٹیم کے لیے 73 رنز کی عمدہ اننگ تراشی یہ 73 رنز انھوں نے 61 گیندوں پر7 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے بنائے۔ سعود اسلام نے68 رنز کی قیمتی باری میں6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ زوہیب کی عمدہ بولنگ 3 وکٹیں بھی رائیگاں گئیں۔ امپا ئرنگ کے فرائض محمد یونس اور نذیر بٹ نے انجام دیئے جبکہ آفیشل اسکورمحمد جنید تھے۔

متعلقہ عنوان :