شہری کی شکایت پر ایف آئی اے کرائم سرکل نے ڈپٹی سیکرٹری قانون سندھ کو گرفتار کرلیا

بدھ 24 دسمبر 2014 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) شہری کی شکایت پر ایف آئی اے کرائم سرکل نے ڈپٹی سیکرٹری قانون سندھ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری قانون الطاف الرحمن نے شہری کو نوکری دلوانے کے لیے 16لاکھ روپے لیے تھے ۔

(جاری ہے)

تاہم ڈپٹی سیکرٹری قانون نے شہری کونوکری دلوائی اور نہ ہی پیسے واپس کیے ۔ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ،جس پر شہری نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ۔ایف آئی اے کرائم سرکل برانچ نے کارروائی کرکے ڈپٹی سیکرٹری قانون الطاف الرحمن کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :